پارلیمنٹ لاجز میں اپوزیشن وفد کی ایم کیو ایم سے ملاقات، تحریک عدم اعتماد پر گفتگو

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)اسلام آبادپارلیمنٹ لاجز میں رات گئے اپوزیشن وفد کی ایم کیو ایم سے ملاقات ہوئی جس میں تحریک عدم اعتماد پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں اختر مینگل، مسلم لیگ ن کے احسن اقبال، ایاز صادق، رانا ثنا اللہ، سعد رفیق، خورشید شاہ وفد میں شامل تھے۔ ایم کیو ایم کے عامر خان ، وسیم اختر اور امین الحق سے مذاکرات ہوئے۔

قبل ازیں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ عوام نے عمران خان پر عدم اعتماد کر دیا۔ عوام کو 4 سال فضول باتیں سنائی گئیں۔ ان کے دماغ کا اوپر والا خانہ خالی ہے۔ یہ واضح کر دوں کہ اب عوام عمران نیازی کو نہیں چھوڑے گی۔ اتحادی بھی کہتے ہیں وہ عوام کو کیا جواب دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے