آرمی چیف سے وزیراعظم آزاد کشمیرکی ملاقات، ایل او سی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے ملاقات کی اور لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سمیت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات چیت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص ایل او سی اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کشمیرکاز اور کشمیریوں کےلیے بھرپور حمایت کےعزم کا اعادہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے