سی ٹی ڈی کا آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد گرفتار
لاہور: سی ٹی ڈی نے پنجاب بھر میں 19 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد گرفتار کرلئے، جب کہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے ڈیٹونیٹر، دھماکا خیز مواد، ہینڈ گرنیڈ، سیفٹی فیوز،کیش، آئی ای ڈی اور دیگر مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ددہشت گردوں میں وقاص، امیراللہ، عابد الرحمن، محمد جہانگیر اورمحمد رحمت اللہ شامل ہیں، تمام دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، دہشت گردوں نے پنجاب میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رکھا تھا، اور اہم تنصیبات،دہشتگردانہ کاروائی اور مذہبی مقامات کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے، گرفتار دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ کاؤنٹر ٹیراریزم ڈیپارٹمنٹ نے 7 روز میں 535 کومبنگ آپریشنز کئے، اور دوران 26533 افراد کی چھان بین کی گئی، 85 مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا اور 7 دن میں مشکوک افراد کے خلاف 71 مقدمات درج کئے گئے۔