پی ڈی ایم کا اہم ترین سربراہی اجلاس کل طلب

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق پی ڈی ایم کا اہم ترین سربراہی اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔مولانا فضل الرحمان کے زیرصدارت اجلاس میں تحریک عدم اعتماد سے متعلق حکمت عملی طے کی جائے گی۔اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے سربراہان شریک ہونگے ۔مولانا فضل الرحمان حکومتی اتحادیوں اوراپوزیشن سے ہونے والی ملاقاتوں سے شرکاء کو اعتماد میں لیں گے۔اجلاس میں پی ڈی ایم حکومت مخالف حتمی حکمت عملی طے کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے