اسلام آباد: وزیراعلی عثمان بزدار کو گھر بھیجنے کے مشن کے تحت ترین گروپ کے رہنما علیم خان لندن چلے گئے، جہانگیر ترین سے ملاقات میں پنجاب کی موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کریں گے،آئندہ کے لائحہ عمل کے لئے تجاویز زیر غور آئیں گی۔سابق سینئر صوبائی وزیر علیم خان سے گذشتہ روز وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ملاقات کی تھی جس کے دوران انہیں وزیراعظم کا خصوصی پیغام پہنچایا تھا۔ علیم خان نے وزیراعظم کے پیغام کے حوالے سے فواد چودھری اور عمران اسماعیل سے جہانگیر ترین کے ساتھ مشاورت تک کا وقت مانگا تھا۔وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد نے سیاسی ایوانوں میں ہلچل مچا رکھی ہے، ایک جانب حکومت پارلیمنٹ میں اپنے نمبر پورے کرنے کی فکر میں ہے تو اپوزیشن بھی اپنا پورا زور لگائےہوئے ہے۔
ترین گروپ کے رہنما علیم خان لندن چلے گئے

ٹیگز:
علیم خان
