سبی(ڈیلی گرین گوادر)سبی کا پانچ روزہ سالانہ تاریخی و ثقافتی میلہ رنگارنگ تقریبات کے ساتھ آج سے شروع ہوگا پانچ روزہ میلہ کا آغاز سردار چاکر خان ڈومکی اسٹیڈیم میں رنگا رنگ تقریبات سے ہوگا افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ہونگے افتتاحی تقریب میں مظاہر بینڈ،آرمی بینڈ،قومی نغمہ،فلاور شو،جانوروں کی نمائش پریڈ،گھوڑا ناچ،علاقائی رقص،نیزہ بازی،گھوڑا دوڑ،موٹر سائیکل جھمپ سمیت مختلف تقریبات کا منعقد ہونگے سبی میلے کے دوران شہر کو دلہن کی طرح سجایا گیا ملک بھر سے مہمان گرامی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ مہمان خصوصی زرعی و صنعتی نمائش کا افتتاح بھی کرینگے زرعی وصنعتی نمائش میں مختلف محکمہ کی جانب سے سٹال لگائے ہیں شہر میں سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں کو قم قمقوں اور لائٹوں سے سجایا گیا ہے مویشی منڈی میں ملک بھر سے مالدروں نے اپنے جانور لائیں اور جس میں بھاگ ناڑی نسل کے مشہور بیل اور گائے بھی شامل ہیں رات کو سردار چاکر ڈومکی اسٹیڈیم میں آتش بازی کا شاندارمظاہرہ کیا جائے گا اور شام پانچ بجے محفل موسیقی منعقد ہو گا جس میں ملک بھر سے مایا ناز فنکار حصہ لیں گے اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں بسلسلہ سبی میلہ خواتین کے لئے مینا بازار کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں صوبہ بھر سے خواتین نے بڑھ چڑھ کر حصہ کیا اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات تھے پبلک پارک سبی میں ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے سے محکمہ ایجوکیشن سبی کے زیر اہتمام بسلسلہ سبی میلہ خواتین کے لئے مینا بازار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر سبی ثناء ماہ جبین عمرانی تھی مہمان خصوصی نے ربن کاٹ کر خواتین مینا بازار کا افتتاح کیا اس موقع پر بینڈ کے دستے نے سلامی دی اور ننھے منے بچوں نے مہمان خصوصی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیامہمان خصوصی نے خواتین مینا بازار میں مختلف اسٹالوں کا معائنہ کیا خواتین مینا بازار میں سندھ ثقافت،کشمیر ثقافت،سول ڈیفنس سمیت مختلف سرکاری محکموں کی جانب سے اسٹال لگائے گئے جو خواتین کے توجہ کا مرکز رہی مینا بازار میں خواتین نے بھرپور حصہ لیا اور خوب لطف اندوز رہے مینا بازار میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے سیکورٹی انتظامات کی نگرانی تحصیلدار سبی میر زابر خان ڈومکی اور رسالدار میر عارف مری خود کررہے تھے
سبی کا پانچ روزہ سالانہ میلہ رنگارنگ تقریبات کے ساتھ آج سے شروع

ٹیگز:
سبی میلہ
