ڈاکٹر عبدلحئی بلوچ کے ناگہانی انتقال پر دلی دکھ ہوا، نواب ثناء اللہ خان زہری
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء چیف آف جھالاوان وسابق وزیر اعلیٰ بلو چستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے ممتاز قوم پرست رہنما ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک کے المناک حادثے میں ڈاکٹر عبدلحئی بلوچ کے ناگہانی انتقال پر سخت دلی دکھ ہوا، ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ سینئر سیاستدان اور سیاسی استاد تھے ان کے انتقال سے بلوچستان ایک سینئر سیاستدان سے محروم ہوگیا، انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے زندگی بھربلوچ قوم اور محکوم اقوام کے حق و حقوق کیلئے جدوجہد کرتے رہے، ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ کے انتقال سے بلوچستان کی سیاست میں ایک بہت بڑا خلا پیدا ہوا، دعا ہے کہ اللہ پاک موحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔