خانیوال: ​ کالعدم تنظیم داعش کے 2 دہشتگرد گرفتار

خانیوال: ​انسداد دہشتگرد فورس نے خانیوال میں کالعدم تنظیم داعش کے 2 دہشتگرد گرفتار کرلیے ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، اسلحہ، بارودی مواد اور ممنوعہ لٹریچر برآمد کیا گیا ہے۔ گرفتار دہشتگردوں کی شناخت عمران حیدر اور ریاض کے نام سے ہوئی، دہشتگردوں نے اہم تنصیبات اور عبادت گاہوں پر حملے کی منصوبہ بندی کر ر کھی تھی۔آپریشنز خفیہ اطلاع پر کیا گیا دہشتگروں کے خلاف ملتان میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ان کے ممکنہ طور پر موجود ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے