پی ایس ایل 7 ، ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

ٹاس کے بعد بات کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ نئی پچ ہے اس کو آزمانہ چاہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیوڈ ویلی، عمران طاہر، ٹم ڈیوڈ بطور بین الاقوامی کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہیں۔

بابراعظم نے کہا کہ وہ بھی ٹاس جیت پہلے بولنگ کرتے، انہوں نے بتایا کہ محمد نبی، کلارک اور گریگری بطور بین الاقوامی کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے