پنجاب میں آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہو گی، راجہ پرویز اشرف

لاڑکانہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں آئندہ حکومت پیپلزپارٹی کی ہو گی۔ انہوں نے یہ بات بے نظیر بھٹو کی برسی پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیپلزپارٹی نے ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا اور ملک میں جمہوریت بحال کی۔راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ بلاول بھٹونے اپنی والدہ کے مشن کو آگے بڑھایا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سینٹرل پنجاب کی ذمہ داری سونپنے پر پارٹی قیادت کا شکر گزار ہوں۔

پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک تباہ ہو رہا ہے۔سابق صوبائی وزیر نثار کھوڑو نے کہا کہ سندھ کے عوام آج بھی پیپلزپارٹی سے محبت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ پر حملہ کرنے کا سوچنے والے آج گڑھی خدا بخش میں عوامی ہجوم دیکھ لیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے