کوئٹہ ، نان کسٹم پیڈ اورقابلی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن


کو ئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) ایس ایس پی ٹریفک کوئٹہ کیپٹن (ر)شیر علی کے خصوصی احکامات پر ڈی ایس پی ٹریفک محمد قاسم سیلاچی کی نگرانی میں ٹریفک سارجنٹ رائے مہدی حسن نے اپنی ٹیم حوالدار شہباز خان، سپاہی رضوان و دیگرکے ہمراہ کوئٹہ میں کابلی گاڑیوں،کالے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹ لگانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے گزشتہ روز ٹریفک سارجنٹ مہدی حسن نے دو رکشوں سمیت دس گاڑیوں کو چالان کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ غیر قانونی اور قابلی گاڑیوں جبکہ کالے شیشے اور فینسی نمبر پلیٹ لگانے والی گاڑیوں کے خلاف ہماری کاروائی جاری ہے اور ایسی گاڑیوں کو 115میں بند کر رہے ہیں اور ٹریفک رول اور ڈریونگ لائنس نہ رکھنے والے گاڑی چلانے والوں کے خلاف بھی کاروائی اور انھیں چالان کر رہے ہیں انھوں نے کہا کہ ٹریفک رولز کا فالو کرنا سب کی ذمہ داری ہے اس سلسلے میں کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے