کوئٹہ : گیس لیکیج کےباعث دھماکے میں 7 افراد جھلس کر زخمی 3 بچوں کی حالت تشویشناک

کوئٹہ:کوئٹہ میں گیس لیکیج کے باعث دھماکہ پشتون آباد کےعلاقے میں ایک مکان میں ہوا، ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکےمیں 7 افراد جھلس کر زخمی ہوئے ہیں۔ریسکیو اہلکاروں نے گیس لیکیج دھماکے کے زخمیوں کو فوری طور پر بی ایم سی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ گیس لیکیج کےباعث دھماکے میں 2 خواتین اور 5 بچوں سمیت 7 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔زخمی بچوں کی عمریں آٹھ سال سے کم ہیں اور ان میں سے 3 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے