بسیمہ ، دوگاڑیوں میں تصادم 1 شخص جھلس کر جاں بحق

بسیمہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے شہر بسیمہ کے علاقہ حسین زئی کے مقام پر دو کار گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیاہے۔لیویز ذرائع کے مطابق بسیمہ کے علاقہ حسین زئی کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والے دو کار گاڑیوں میں خوفناک تصادم ہونے کے بعد ایک گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں گاڑی جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا لیویز اہلکاروں نے زخمی کو سول ہسپتال بسیمہ منتقل کر دیا گیا جہاں زخمی کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کر دیا گیا شدید زخمی گدر کے مقام پر زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے جاں کی بازی ہار گئے جاں بحق ہونے والے کا تعلق زہری کی رہائشی محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے