جب غربت اور بے روزگاری کا طوفان بھرپا ہو تو تباہی ہوتی ہے، مولانا فضل الرحمان

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم انتخابی دھاندلی اور مشین کو تسلیم نہیں کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) کا کہنا تھا کہ ہمارے دعوے پر حکومت کے تین سالوں نے مہر ثبت کردی ہے۔ ہماری تحریک ہے اداروں کو اصل جانب لایا جائے، اگر ملک معیشت تباہ ہوجاتی ہے توسب کچھ تباہ ہوجائے گا۔ لوگ اپنے بچے فروخت کررہے ہیں۔ جب غربت اور بے روزگاری کا طوفان بھرپا ہو تو تباہی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جمہوری اور خوشحال دیکھناچاہتے ہیں۔ عمران خان کو پاکستان پر مسلط کرکے ہمارے جذبات کی توہین کی گئی۔ کل بھی غلامی قبول نہیں کی آج بھی اس کےلئے تیار نہیں، ہماری سیاست مجروع ہوئی ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مہنگائی بھوگ اور افلاس ہو وہاں کے حالات اچھے نہیں ہوتے۔ سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے ماتحت لانے کی پارلمنٹ میں بل لایاجارہاہے۔ جو حکومت خود دھاندلی سے آئی وہ انتخابی اصلاحات کی بات کررہی ہے۔ ہم انتخابی دھاندلی اور مشین کو تسلیم نہیں کریں گے۔

پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ ریاست مدینہ تو جھوٹ ہے ہم مضبوطی کے ساتھ نکلے ہیں، عمران خان کی خیر اسی میں ہے کہ وہ اقتدار چھوڑ دیں، ہم نے آگے بڑھناہے۔ یہ جنگ اور جدوجہد جاری رہے گی۔ پچاس لاکھ گھر کہاں گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے