کوئٹہ کے علاقے نوحصار سے ملنے والی تین افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں
کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) کوئٹہ کے علاقے نوحصار سے ملنے والی تین افراد کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں ڈاکٹروں نے لاشیں کئی ماہ پرانی ہونے کی وجہ سے ناقابل شناخت قرار دے دیں۔پولیس کے مطابق ائیرپورٹ تھانے کے عملے کو اطلاع ملی کہ نوحصار کے علاقے ریگی ناصران کے قریب تین نامعلوم افراد کی لاشیں ایک کنوئین میں موجود ہیں جس پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو کنوئین سے نکال کرسول ہسپتال منتقل کردیا جہاں ڈاکٹروں نے ان لاشوں کو کئی مہینے پرانی ہونے کی بنا پر ناقابل شناخت قرار دے دیا پولیس نے لاشوں کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہے۔