بلوچستان نئی کابینہ میں سابق وزیراعلیٰ جام کمال کی کابینہ کے 8اراکین شامل نہیں کئے گئے

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) بلوچستان کی نئی کابینہ میں سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان کی کابینہ کے 8اراکین شامل نہیں کئے گئے، تفصیلات کے مطابق اتوار کو بلوچستان کی نئی کابینہ تشکیل دی گئی ہے کابینہ میں سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان کی کابینہ میں شامل 6وزراء پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند، میر عارف جان محمد حسنی، میر سلیم کھوسہ، میر عمر جمالی، مٹھا خان کاکڑ، محمد خان طور اتما نخیل اور دو مشیران ملک نعیم بازئی، سردار سرفراز ڈومکی کو شامل نہیں کیاگیا جبکہ جام کمال خان کی کابینہ میں شامل صوبائی وزیر میر ضیاء لانگو کو نئی کابینہ میں وزیراعلیٰ کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے