وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملک سکندر ایڈوکیٹ کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کے وفد کی ملاقات
کوئٹہ(گرین گوادر نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈوکیٹ کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ وفد نے ملاقات کی اس موقع پر صوبے کی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا وزیراعلیٰ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم صوبے کے وسیع تر مفاد میں سب کو ساتھ لیکر چلنے پر یقین رکھتے ہیں اور یہ امر باعث مسرت و اطمینان ہے کہ حکومت اور اپوزیشن عوام کی خدمت کرنا چاہتی ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ تمام اہم صوباء امور پر اپوزیشن کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا ہم سب عوامی نمائندوں کا تعلق اسی سرزمین سے ہے اور ہم اپنے حلقوں کے عوام کے نمائندہ کی حیثیت سے اسمبلی میں پہنچے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے حزب اقتدار اور حزب اختلاف کے حلقوں کے عوام یکساں اہمیت رکھتے ہیں اور صوبے کی ہمہ جہت اور یکساں ترقی ہمارا عزم ہے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ کے موقف کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ حکومت کے ہر اس اچھے کام کی حمایت کی جائے گی جو صوبے کے مفاد میں ہوگا