گوادر(گرین گوادر نیوز)چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان نے جوڈیشل کمپلیکس میں ڈسٹرکٹ کورٹ کا معائنہ کیا ڈسٹرکٹ کورٹ پہنچنے پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا بعد ازاں چیف جسٹس نے ضلعی علالت میں مختلف کیسز کا بھی جائزہ لیا اور ضلعی عدالت میں زیر التوا مقدمات کی جانچ پڑتال کی اور متعلقہ جوڈیشل آفیسر ان کو مقدمات جلد از جلد نمٹانے کے مؤثر حکمت عملی اختیار کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس ہاشم خان کاکڑ، جسٹس عبدالحمید بلوچ،جسٹس کامران خان ملا خیل،جسٹس روزی خان بڑیچ، ہائی کورٹ کے رجسٹرار راشد محمود، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ظہور احمد بلوچ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالوحید بادینی سینئر سول جج سید غلام قادر شاہ بخاری بھی ان کے ہمراہ تھے دریں اثنا چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان نے گوادر میں جوڈیشنل ریسٹ ہاؤس کا معائنہ کیا جہاں پر محکمہ بلڈنگ کے ایکسین اکرم بلوچ نے انھیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے جوڈیشل ریسٹ ہاؤس کی عمارت مکمل ہوگئی ہے یہ ریسٹ ہاؤس دس ہزار اسکوائر فٹ پر بنایا گیا ہے جو کل دو ایکٹرز پر مشتمل ہے اس ریسٹ ہاؤس میں چھ روم فل فرنیشڈ ہیں اور یہ ریسٹ ہاؤس سی فرنٹ اور اریزٹ ایریا میں تعمیر کیا گیا ہے اس موقع بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس ہاشم خان کاکڑ، جسٹس عبدالحمید بلوچ،جسٹس کامران خان ملا خیل روزی خان بڑیچ، ہائی کورٹ کے رجسٹرار راشد محمود اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل ظہور احمد بلوچ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالوحید بادینی سینئر سول جج سید غلام قادر شاہ بخاری بھی ان کے ہمراہ تھے۔
چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس نعیم اختر افغان کا جوڈیشل کمپلیکس میں ڈسٹرکٹ کورٹ کا معائنہ

ٹیگز:
چیف جسٹس
