پی ڈی ایم نے جو کھڈے ہمارے لیے کھودے ہیں وہ خود انشاء اللہ ان میں گر جائیں گے،صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو
کوئٹہ(گرین گوادر نیوز)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگونے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے جو کھڈے ہمارے لیے کھودے ہیں وہ خود انشاء اللہ ان میں گر جائیں گے ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ متحدہیں اور پی ڈی ایم کی ہر سازش کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ ہمیں پی ٹی آئی،اے این پی،ہزار ڈیموکریٹک،اے ین پی،جموری وطن پارٹی، جیسے اتحادیوں پرفخر ہے بہت جلد عوام کے سامنے پی ڈی ایم کی سازشیں اور غیر اخلاقی ہتھکنڈے بے نقاب ہو جائے گے پی ڈی ایم مسترد شدہ ٹولا ہے اور چلا ہوا کارتوس ہے وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ڈی ایم کو عوام سے کوئی دلچسپی نہیں یہ ذاتی مفادات کی جنگ لڑ رہے ہیں پی ڈی ایم میں سب مفاد پرست جمع ہیں، ان کا کوئی ایجنڈا نہیں اور مفاد پرستوں کے اس ٹولے نے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے عوام کی حمایت سے پی ڈی ایم کی ہر سازش ناکام رہی وزیراعلی جام کمال خان کی شفاف سیاست کے سامنے یہ غیر فطری اتحاد کوئی حیثیت نہیں رکھتاپی ڈی ایم میں شامل مفاد پرست ٹولے کی سمتیں مختلف اورمنزلیں جداہیں۔