صوبے کے بڑے شہروں کے میونسپل کمیٹیوں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، نوابزادہ گہرام بگٹی

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے بلدیات نوابزادہ گہرام بگٹی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے آمدنی میں اضافے، گھوسٹ ملازمین کو فارغ کرنے اور لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2010 میں ترمیم لانے کے لئے سفارشات مرتب کی جارہی ہیں، کوئٹہ ہم سب کا مشترکہ شہر ہے،عوامی حمایت کے بغیر سماجی ترقی اور لوکل گورنمنٹ کے طے شدہ اہداف حاصل نہیں کئے جا سکتے ہیں اس لئے تنقید برائے تنقید کی بجائے زندگی کے تمام طبقات کے صفائی کے نظام میں بہتری اور دیگر مسائل کے حل کے لئے میٹروپولیٹن کارپوریشن کے عملے اور محکمہ بلدیات کے ساتھ تعاون کریں،یہ بات انھوں نے پیر کو کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں ینگ پارلیمنٹیرین فورم اور شعور فاؤنڈیشن برائے تعلیم و آگاہی کے اشتراک سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی منورہ منیر، رکن بلوچستان اسمبلی قادر علی نائل، صحافیوں، سول سوسائٹی کے نمائندوں کی بڑی تعداد موجود تھی،مشیر بلدیات نوابزادہ گہرام بگٹی نے کہا کہ کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کو 5 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز زیر غور ہیں اور ابادی و شہری ضرورتوں کو دیکھتے ہوئے صوبے کے بڑے شہروں کے میونسپل کمیٹیوں کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، انھوں نے کہا کہ مسائل کے حل کے لیے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی اور بلدیاتی اداروں کو خود مختیار بنانا ناگزیر ہے،کوئٹہ کی روایتی حسن کو بحال کرنے کے لیے تاجران سمیت تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد انتظامیہ اور مکحمہ لوکل گورنمنٹ کے ساتھ تعاون کریں، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی منورہ منیر نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد صوبوں کے پاس بہت زیادہ اختیارات آ گئے ہیں،عمران خان 22 سال کی جہدوجہد کے بعد وزیراعظم بنے ہیں اور انھیں عوامی مشکلات و مسائل کا بخوبی ادراک ہے، نئے پاکستان میں بلوچستان کو اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کیے گئے ہیں اور پہلی بار وفاقی پی ایس ڈی پی میں کوئٹہ شہر اور صوبے کے دیگر دورافتادہ علاقوں میں تعلیم،صحت، آبنوشی کے میگا پروجیکٹس پر تیزی سے کام جاری ہے، رکن قومی اسمبلی منورہ منیر نے کہا کہ کونسلر منتخب ہونے کے بعد عوامی خدمت کے تسلسل کا جو سلسلہ شروع کیا وہ الحمد اللہ اب بطور رکن قومی اسمبلی تک جاری ہیں اور وفاق میں بلوچستان کی نمائندگی کا حق ادا کے خوشی محسوس کرتا ہوں،بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بلدیات کے چئیرمن قادر علی نائل نے کہا کہ مردم شماری کے نتائج کا اعلان کرنے اور نئی حلقہ بندیوں کے بعد بلدیاتی انتخابات کرانے میں آسانی ہوگی، کوئٹہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے 58وارڈز نئی حلقہ بندیوں اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کو پانچ حصوں میں تقسیم کرنے کے بعد نء تعداد 150 وارڈز ہوجائے گی، انھوں نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کے حل اور جمہوری تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ناگزیر ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے