عوام کورونا اور پولیو مہم کا مکمل بائیکاٹ کریں، میرصادق عمرانی
کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سی سی بی کے ممبر سابق صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی نے کہا ہے کہ عوام کورونا اور پولیو مہم کا مکمل بائیکاٹ کریں حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے کرپشن عروج پر ہے پٹ فیڈر کینال اور کیرتھر کینال میں زرعی پانی کی عدم دستیابی کے باعث زمینداروں اور کسانوں کا کافی نقصان ہوچکا ہے خریف کی فصل تباہ ہوچکی ہے ٹیل کے مقام پر پینے کے لئے بھی پانی دستیاب نہیں عوام انتخابات میں موجودہ حکمرانوں کا ووٹ کے ذریعے محاسبہ کرکے انہیں ہمیشہ کے لئے فارغ کردینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میر محمد صادق عمرانی نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ہاتھوں تمام ادارے مفلوج ہوچکے ہیں ملک کی جڑوں کو کرپشن نے کھوکلا کر رکھ دیا ہے وزراء مشراء اور عوامی نمائندے کے دعویداروں نے عوامی مسائل کو حل کرنے کے بجائے کرپشن اور لوٹ مار کو ترجیح دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کورونا کے نام پر ملکی معیشت کو تباہ کررہی ہے کورونا کے نام پر عوام کو ذہنی کوفت دے رہی ہے عوام کو چاہئے کہ کورونا اور پولیو ویکنیشن کا مکمل بائیکاٹ کریں کیونکہ کورونا اور پولیو ویکنیشن کرنے سے بھوک اور افلاس نہیں مٹتے اور کہا کہ نصیرآباد زرعی بیلٹ ہوا کرتا تھا مگر موجودہ صوبائی حکومت کے ہاتھوں سے عرصہ تین سالوں میں تباہی کے دہانے پر کھڑی ہے پٹ فیڈر اور کیرتھر کینال نہر میں زرعی پانی کا بحران تاحال برقرار ہے موجودہ حکومت سے عوام نالاں ہے انشاء اللہ تعالی آئندہ پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت وفاقی اور چاروں صوبوں میں قائم ہوکر عوام کے تمام دیرینہ مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرکے دم لے گی