مصباح الحق کا چیف سلیکٹر کے اضافی عہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے چیف سلیکٹر کے اضافی عہدے سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔

مصباح الحق نے گزشتہ برس چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالا تھا اور اس اثنا ہیڈ کوچ کے فرائض بھی سرانجام دیتے رہے ہیں، ایک ہی وقت میں 2 عہدے رکھنے پر انہیں کرکٹ کے مختلف حلقوں اور شائقین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ انگلینڈ ٹور میں پاکستانی ٹیم کی خراب کارکردگی پر مصباح کی پرفارمنس پر بھی سوال اٹھنے لگے تھے۔

مصباح الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے بطور چیف سلیکٹر کام کرنا مشکل ہو رہا تھا، عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ میرا اپنا ہے، مجھ پر اس حوالے سے کوئی دباو نہیں تھا۔ کرکٹ بورڈ کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے