مرحوم رحیم اللہ یوسفزئی کی صحافت کے شعبے میں نمایاں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، جام کمال خان

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سینئر صحافی اور ماہر افغان امور رحیم اللہ یوسفزئی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ مرحوم رحیم اللہ یوسفزئی کی صحافت کے شعبے میں نمایاں خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔مرحوم کرنٹ افیئرز باالخصوص افغانستان کے امور پر گہری نظر رکھتے تھے۔ ان کی رحلت سے صحافت کے شعبے میں بہت بڑا خلا پیدا ہوا ہے۔ وزیراعلی نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے