علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بلوچستان کے طلباء وطالبات کیلئے میٹرک میں داخلہ،تعلیم اورکتب مفت فراہمی کااعلان کر دیا

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بلوچستان کے طلباء وطالبات کیلئے میٹرک میں داخلہ،تعلیم اورکتب مفت فراہمی کااعلان کر دیا۔ ریجنل ڈائریکٹرعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سید قمر الدین نے کہا ہے کہ بلوچستان کے طلباء کیلئے دو سال تک میٹرک مفت کرنیکا فیصلہ کیاگیاہے اس دوران دو سال تک میٹرک کاامتحان بھی مفت ہوگامیٹرک میں داخلے سمیت دیگر سہولیات کیلئے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ پانچ ستمبرہے انہوں نے کہاکہ میٹرک میں مفت داخلے کیلئے مڈل پاس سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے