میر ضیاء اللہ لانگواوربلال خان کاکڑکی سردار عطا اللہ مینگل کی نما ز جنا زہ میں شر کت اور سردار اختر مینگل سے اظہار تعزیت

کوئٹہ(گرین گوادر نیوز)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو،وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوآرڈینیٹر بلال خان کاکڑ حکومتی نمائندگی کرنے آ ج وڈھ میں بزرگ سیاستدان اور سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سردار عطا اللہ مینگل کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے بلوچستان کے پہلے اورسابق وزیر اعلیٰ سردار عطااللہ مینگل کی نماز جنازہ میں شرکت کی  اوران کے صاحبزادے سردار اختر مینگل سے ان کے والد کی وفات پر سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا۔ وزیر داخلہ نے سردار عطااللہ مینگل کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے ساتھ دکھ رنج کا اظہار کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے