حکومت نے اسٹنٹ کمشنر گوادر کے خلاف قانونی کاروائی نہیں کی تو پارٹی اپنے لاعمل کا اعلان کرے گا،عبدالمالک بلوچ

کوئٹہ (گرین گوادر نیوز) نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے کہاکہ حکومت بلوچستان کی ایما پر اسٹنٹ کمشنر گوادر نے پرامن احتجاج کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی اور مرکزی رہنما میر اشرف حسین اور دیگر کارکنوں پر تشدد کیا انھوں نے کھاکہ نیشنل پارٹی کا غیر قانونی مائیگیری اور گوادر کے عوام کو پانی اور بجلی کی فراہمی کے لیے احتجاج اور ہڑتال کی کال دی تھی لیکن اسٹنٹ کمشنر گوادر نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے پولیس کے ایریا میں مداخلت کرکے پرامن سیاسی و جمہوری احتجاج پر تشدد کیا کارکنوں اور رہنما پر تشدد کیا اور لاٹھی چارج کی جس کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں غیرملکی ٹرالرز کو مائیگیری کا پرمیشن دے کر وفاقی و صوبائی حکومتیوں نے ساحل بلوچستان پر آباد لوگوں سے روزگار کا حق چینے کی ناپاک کوشش کی ہے جیسے نیشنل پارٹی کے کارکنوں نے ناکام بنایا ہے حکومت بلوچستان وفاق کے ساتھ اس عمل میں برابر کا شریک ہے اس لیے اس حوالے سے جاری احتجاجی تحریک کو طاقت کے ذریعے سبوتاژ کرنا چاہتا ہے انھوں نے کھاکہ اگر حکومت بلوچستان نے اسٹنٹ کمشنر گوادر کے خلاف قانونی کاروائی نہیں کی تو پارٹی اس سلسلے میں اپنے لاعمل کا اعلان کرے گا گوادر کے عوام اور سیاسی کارکنوں اور رہنماوں کو تنہاہ نہیں چھوڑیں گے بلوچستان بھر میں اس ناروا عمل کے خلاف بھر پور احتجاج کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے