خضدار، لیویزفورس کی کارروائی،مطلوب شخص گرفتار

خضدار (گرین گوادر نیوز) لیویز فورس نال نے کارروائی کرتے ہوئے خضدار پولیس کو مطلوب شخص گرفتارکرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر)بشیراحمد بڑیچ و اسسٹنٹ کمشنر نال منیراحمد سومرو کے ہدایت پر شھید اشرف چیک پوسٹ کودہ نال کے انچارج عبدالحمید کی سربرای میں کانسٹیبل عبدالصمد محمد ابراھیم مبارک علی خالد ولی نے کاروای کرتے ہوئے خضدار پولیس کو مقدمہ نمبر 37/2021 بجرم زیر دفعہ 365 34 ت پ میں مطلوب ملزم منظور ولد عبدالطیف سکنہ پنجگور کو گرفتار کرکے بند کیاملزم واشک اور قلات پولیس کو بھی مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں مزید کارروائی کیلئے ملزم کو خضدار پولیس کے حوالے کیا گیا۔لیویز فورس نال کی جانب سے جرام پیشہ افراد مفرور اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروای یونہی جاری ریگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے