جمعہ کو کاروباری مراکز بند رہیں گےویکسین نہ لگوانے والے افراد پر دفاتر میں داخلے پر پابندی ہوگی، لیاقت شاہوانی
کوئٹہ (گرین گوادرنیوز) حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہاہے کہ کراچی کے بعد بلوچستان میں کورونا کیسزمیں اضا فہ ہوا ہے اپریل کے بعد اب جو لا ئی میں پھر 8فیصد شرح سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،یہی صورتحال رہی تو یہ شرح 22فیصد تک پہنچ سکتی ہے کل جمعہ کو تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے ویکسین نہ لگانے والے افراد پریکم اگست سے دفاتر اورعمارات میں داخلے پر پابندی ہوگی۔یہ بات انہوں نے آفیسر ز کلب میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہی۔حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہاکہ بلوچستان میں بھی تشویشناک طور پرکورونا کی انڈین قسم ڈیلٹا کے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں بلوچستان میں 16ڈیلٹا وائرس کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں گوادر سے مزید سیمپل این آئی ایچ جائزے کے لئے بھیجوائے گئے ہیں پوری دنیاکے ماہرین بتارہے ہیں کہ یہ قسم زیادہ جان لیوا ہے عید کی آمد ہے لوگ مویشی منڈیوں میں بھیڑ لگانے سے گریز کریں لوگ خطرناک حالات میں بھی احتیاط نہیں کررہے جو لمحہ فکریہ ہے شہری سماجی فاصلوں کو یقینی بنائے تاکہ عیدالفطر کی طرح لاک ڈاؤن نہ لگانا پڑے، انہوں نے کہاکہ آج جمعہ کو تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے،ویکسین نہ لگانے والے افراد پریکم اگست سے دفاتر اورعمارات میں داخلے پر پابندی ہوگی انہوں نے کہاکہ حکومت نے دفاتر کے علاوہ کوئٹہ میں چودہ تجارتی مراکز میں بھی ن ئے ویکسینیشن سینیٹرز بنائے ہیں دالبندین، کوہلو اور دیگر علاقوں میں بارشوں سے نقصانات ہوئے ہیں حادثات میں 2شہری جاں بحق 8زخمی ہوئے ہیں متاثرہ اضلاع میں ریلیف کے لئے فنڈز جاری کردیئے گئے کوہلو کے علاقے ماوند جاتے ہوئے ایف سی کی گاڑی سیلابی پانی میں بہہ گئی ہے افسر سمیت چار ایف سی اہلکار ریسکیو کرلئے گئے ایک جوان شہید جبکہ ایک لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے متاثرہ اضلاع ریڈ الرٹ اور میں ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی ہے صوبائی کابینہ نے پینے کی پانی کیلئے سیمنٹ کے پائپ لائن پر پابندی عائد کردی ہے نصیر آباد میں سیمنٹ کے پائپ لائن زیادہ استعمال ہوتے ہیں، سیمنٹ کے پائپ لائن اکھاڑ کر دوسری قسم کے پائپ ڈالے جائیں گے بلو چستان حکومت کسان کارڈ کے اجراء کا فیصلہ کیا ہے کم و بیش 3 لاکھ کسان ہیں وہ خود کو رجسٹر کریں کارڈ کے ذریعے سبسڈی براہ راست کسان کو ملے گی کوئٹہ میں طالبان کی حمایت میں ریلی کا حکومت نے نوٹس لے لیا ہے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہئے۔