چین نے امریکی بحری جنگی بیڑے کو بھگانے کا دعویٰ کر دیا

چینی: چینی فوج نے متنازع پیریسل جزیرے کے قریب سے امریکی بحریہ کے جنگی بیڑے کو بھگانے کا دعوی کیا ہے۔
چینی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے چین کی سمندری حدود اور قومی سلامتی کی خلاف ورزی پر امریکی بحری جنگی بیڑے یو ایس ایس بینفولڈ کو پیریسل جزیرے کے قریب سے بھگایا۔

چین کی سدرن تھیٹر کمانڈ کی جانب سے امریکا پر زور دیا گیا ہے کہ اس قسم کے اشتعال انگیز اقدامات فوری طور پر روکے جائیں۔دوسری جانب امریکا بحریہ کی سیونتھ فلیٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق بینفولڈ کو متنازع پیریسل جزیرے میں جانے کا حق حاصل تھا اور چین کی جانب سے قومی سلامتی کی خلاف ورزی کا دعوی سراسر غلط اور بے بنیاد ہے۔

امریکی حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت جہاں اجازت ہے امریکا وہاں ہوائی اور بحری سفر جاری رکھے گا جیسے یو ایس ایس بینفولڈ نے کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے