کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے محکمہ بلدیات نے بلوچستان کابینہ کی منظوری کے بعد 8 فروری کوصوبے کے بلدیاتی اداروں کی تحلیل کا باقاعدہ نوٹی فیکشن جاری کردیا آٹھ فروری کے بعد صوبائی کابینہ کی منظوری سے صوبے بھر کے بلدیاتی اداروں میں ایڈ منسٹریٹر تعینات کئے جائیں گے ۔سیکرٹری بلدیات بلوچستان عبدالروف بلوچ نے بتایا کہ بلوچستان کے چالیس اضلاع میں بلدیاتی اداروں کی مدت 8 فروری کو پوری ہورہی ہے،بلوچستان حکومت کی منظوری کے محکمہ بلدیات نے آٹھ فروری کو صوبے کے بلدیاتی اداروں کی تحلیل کانوٹی فیکشن جاری کردیا ہے ۔سیکرٹری بلدیات بلوچستان نے بتایا کہ آٹھ فروری کو بلدیاتی اداروں کی تحلیل کے بعد صوبے بھر میں ایڈ منسٹریٹر تعینات کئے جائیں گے کوئٹہ سمیت صوبے کے وہ اضلاع جہاں نئے اضلاع بنائے گئے ہیں وہاں دوبارہ حلقہ بندیاں ہوں گی ۔عبدالروف بلوچ نے بتایا کہ حلقہ بندیاں مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن صوبائی حکومت کی مشاورت سے کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں نئے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان کرے گاکوئٹہ میں سات برسوں سے بلدیاتی انتخابات منعقدہ نہیں ہوسکے ہیں ۔
بلوچستان کے بلدیاتی اداروں کو 8 فروری سے تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری، ایڈمنسٹریٹرز کی تعیناتی کا فیصلہ

ٹیگز:
بلدیاتی اداروں
