ڈیلی گرین گوادر(ڈیلی گرین گوادر) دکی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن جاں بحق ہوگیا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق جمعرات کو دکی کی مقامی کوئلہ کان میں کام کے دوران اچانک مٹی کا تودہ گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک کانکن اسماعیل جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو ٹیموں نے نعش ملبے تلے سے نکال کر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی۔
دکی،کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کان کن جاں بحق

ٹیگز:
دُکی
