ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چوہدری نے نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ 29ستمبر کو بھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشن اسٹیج کیا گیا، دعویٰ کیا گیا کہ لشکر طیبہ کے دہشتگرد کی لاش مل گئی ہے، دہشتگرد کانام محمدآصف عرف ہاشم موسیٰ بتایا جا رہا ہے اور محمد آصف ایس ایس جی سی کاحوالدار ہے جبکہ حقیقت میں محمد آصف یہاں ہمارے ساتھ ہے اور زندہ ہے۔ بھارت کچھ کرنا چاہتا ہے تو آ جائے، ہمارا ردعمل بہت سخت ہو گا،بھارت کوئی ڈرامہ کرنا چاہتا ہے تو کر کے دیکھ لے،دشمن کے ہر اقدام کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، یقین دلاتےہیں کہ اس بار ہمارا جواب بڑا دردناک ہو گا ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے 29 ستمبر کو مقبوضہ کشمیر میں ‘فالس فلیگ آپریشن’ کا ڈراما رچا کر پاک فوج کے جوان کو لشکریہ کمانڈر بتانے کا من گھڑت پروپیگنڈا کیا ہے۔29 ستمبر کی رات بھارتی کور نے ایک ٹویٹ کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں جوائنٹ سرچ آپریشن کے نام پر نیا ڈراما رچایا۔ بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس کارروائی میں لشکرِ طیبہ کا ایک کمانڈر مارا گیا ہے اور اس کی لاش بھی برآمد کر لی گئی ہے۔بھارتی حکام کی جانب سے اس شخص کی شناخت محمد آصف الیاس عرف ہاشم موسیٰ کے نام سے کی گئی اور اس کی ہلاکت کو ایک اہم پیش رفت کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی نیوز ایجنسی نے سروس نمبر کے ساتھ تفصیلا ت جاری کرتے ہوئے سنسنی خیز دعویٰ کیا کہ آصف پاک فوج کا ایس ایس جی ہوالدار ہے۔بھارتی حکومت نے محمد موسیٰ عرف آصف فوجی کو لشکرِ طیبہ کا کمانڈر قرار دیتے ہوئے یہ من گھڑت داستان گھڑی کہ وہ 2022 سے جموں و کشمیر میں مسلسل سرگرم تھا۔ترجمان کے مطابق بھارتی حکام نے اس جعلی کارروائی کو ‘آپریشن شیروالی’ کی بڑی کامیابی کے طور پر پیش کیا ہے۔ بھارتی فوج نے الزام عائد کیا کہ آصف فوجی خطے میں متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا، جن میں ہالان حملہ اور ڈی کے جی حملہ شامل ہیں، جبکہ اس کے گروپ کے مزید 3 ارکان کو بھی مختلف کارروائیوں میں مارنے کا دعویٰ کیا گیا۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہناتھا کہ ہمارا گھٹیا دشمن سے پالا پڑاہے، ہمارا ایسا پڑوسی ہے جو انکاؤنٹر اسپیشلسٹ ہے،ہمارا پڑوسی دہشتگردی کو مسائل کا حل سمجھتا ہے،ہمارا پڑوسی سمجھتا ہے ہر چیز کو جھوٹ سے سلجھایا جا سکتاہے، ہمارا پڑوسی زندہ انسان محمد آصف کو مردہ قرار دیتاہے۔
حقیقت میں محمد آصف یہاں ہمارے ساتھ ہے اور زندہ ہے۔ بھارت کچھ کرنا چاہتا ہے تو آ جائے، ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمدشریف چوہدری

