کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سکیورٹی ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پاک افغان سرحد پر چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی جانب سے جارحیت اور دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ افغان طالبان کی جانب سے اشتعال انگیز فائرنگ کی گئی، جس کا پاکستانی سکیورٹی فورسز نے بروقت، مؤثر اور بھرپور جواب دیا۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی کے دوران افغان طالبان کی متعدد پوسٹوں کو کواڈ کاپٹرز اور مارٹر فائر سے نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں متعدد افغان طالبان ہلاک ہوئے۔

