کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میڈیا فورم کے مرکزی صدر قیوم بلوچ، جنرل سیکرٹری میر اللہ داد رند، دیگر تمام مرکزی و ڈویژنل عہدیداران اور اراکین مرکزی کمیٹی نے سینئر صحافی عابد بخاری کے انتقال پر دلی رنج و غم اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عابد بخاری ایک باصلاحیت، مخلص اور متحرک صحافی تھے، جنہوں نے اپنی صحافتی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیتے ہوئے صحافت کے شعبے میں نمایاں خدمات سرانجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ عابد بخاری کے انتقال سے صحافتی برادری ایک تجربہ کار اور قابل ساتھی سے محروم ہوگئی ہے، ان کی صحافتی خدمات اور پیشہ ورانہ کردار کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے یاد رکھا جائے گا۔ ان کا انتقال نہ صرف ان کے اہلِ خانہ بلکہ پوری صحافتی برادری کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔ بلوچستان میڈیا فورم کے عہدیداران نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں بلوچستان میڈیا فورم ان کے خاندان اور غمزدہ صحافتی برادری کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے مرحوم کے لیے مغفرت اور سوگوار خاندان کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کی۔
عابد بخاری کی صحافتی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، بلوچستان میڈیا فورم

ٹیگز:
بلوچستان میڈیا فورم
