کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی آپریشن شعبان2 کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ساران تنگی میں کارروائیاں کیں جس میں6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسزکی کاروائیوں کے دوران 9 مشتبہ افراد بھی گرفتار کیے گئے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ فورسز نے خفیہ اطلاعات پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا، ہلاک دہشت گردوں کےقبضے سے اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

