کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری نواب محمد ایاز خان جوگیزئی کے زیر صدارت ضلع کوئٹہ کا جرگہ منعقد ہوا ۔ جرگہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب نواب ایاز خان جوگیزئی نے کی ۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض پشتونخوامیپ کے مرکزی جنرل سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال نے سرانجام دیئے۔ جرگہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ درجنوں شرکاء نے اپنی قیمتی تجاویز آراء پیش کیئے۔ جرگہ میں کمیٹی کے اراکین کے کیے ناموں کی تجویز پیش کی گئی۔ جرگہ میں مشاورت سے کوئٹہ کی سطح پر کمیٹی کی تشکیل کے لیے اجلاس جاری ہے ۔ جرگہ اور اجلاس کی صدارت نواب ایاز خان جوگیزئی کررہے ہیں۔جرگہ میں پشتون قوم کے مختلف قبیلوں کے سربراہان، زمینداروں ۔ پروفیسرز ، اساتذہ، ڈاکٹرز۔ وکلاء۔ ٹرانسپورٹر، تاجروں سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اور اپنی رائے کا اظہار خیال کیا۔
پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری نواب محمد ایاز خان جوگیزئی کے زیر صدارت ضلع کوئٹہ کا جرگہ

