لاہور (ڈیلی گرین گوادر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان نے ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے اور مہنگائی کی گھمبیر صورتحال کے خلاف آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق مرکزی قائدین کے ہمراہ 27 جولائی بروز سوموار صبح 11 بجے منصورہ آڈیٹوریم میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گی۔ ڈاکٹر حمیرا طارق پریس کانفرنس میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور قومی مسائل کو اجاگر کریں گی۔ وہ خاص طور پر مہنگائی کے باعث خواتین اور گھریلو بجٹ پر پڑنے والے منفی اثرات پر بات بھی کریں گی۔سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین اس موقع پر عوام کو مہنگائی کے طوفان سے بچانے کے لیے حکومت کو مطالبات پیش کریں گی کریں گی .
مہنگائی کے خلاف حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی پریس کانفرنس 27 جولائی کو منصورہ میں ہوگی

ٹیگز:
مہنگائی
