کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) قلات کے قریب فائرنگ کے واقعے میں نوجوان ڈاکٹر زرک سمیت دو افراد زخمی، کوئٹہ ٹراما سینٹر منتقل، ہنگامی سرجری جاری. قلات کے نواحی علاقے میں کوئٹہ جانے والے نوجوان ڈاکٹر ڈاکٹر زرک اور ان کے ایک ساتھی پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دونوں افراد گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ٹیچنگ ہسپتال قلات منتقل کیا گیا جہاں ڈی ایم ایس قلات ڈاکٹر یعقوب کی نگرانی میں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر قلات کی ہدایت پر ڈی ایچ او قلات ڈاکٹر انجم ضیاء اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کی مشترکہ کاوش سے زخمیوں کو مزید علاج کے لیے نواب غوث بخش ہسپتال مستونگ منتقل کیا گیا۔ جبکہ کوئٹہ سے بھی سینئر کنسلٹنٹس اور نوجوان ڈاکٹرز زخمیوں کے علاج کی نگرانی کے لیے پہنچ گئے۔ ابتدائی معائنے کے بعد ڈاکٹرز نے زخمی ڈاکٹر کو مزید بہتر علاج کے لیے ٹراما سینٹر اور ایمرجنسی ریسپانس یونٹ کوئٹہ منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔
قلات کے قریب فائرنگ کے واقعے میں نوجوان ڈاکٹر زرک سمیت دو افراد زخمی، کوئٹہ ٹراما سینٹر منتقل،

ٹیگز:
قلات
