فجیرہ (ڈیلی گرین گوادر) متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں ایرانی ڈرون حملے کے بعد امارت میں واقع پیٹرولیم صنعتی علاقے میں شدید آگ بھڑک اٹھی ہے۔حکام کا کہنا ہے حملے کے نتیجے میں ایندھن کے اہم صنعتی مقام پر آگ لگ گئی، جس پر قابو پانے کے لیے سول ڈیفنس کی ٹیمیں فوری طور پر حرکت میں آ گئیں اور آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے متعلقہ ادارے مسلسل کام کر رہے ہیں۔ یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب اس سے کچھ دیر قبل متحدہ عرب امارات کی وزارتِ دفاع نے ایران کی جانب سے میزائل حملوں کی اطلاع دی تھی، جس کے بعد خطے میں سیکیورٹی خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے۔حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ صورتحال کی مکمل نگرانی کی جا رہی ہے اور عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
یواے ای کی ریاست فجیرہ میں ایرانی ڈرون حملے کے بعد پیٹرولیم سائٹ پر آگ بھڑک اٹھی

ٹیگز:
فجیرہ
