لاہور (ڈیلی گرین گوادر) چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا ہے کہ آئندہ صرف الیکٹرک یا ہائبرڈ گاڑیاں خریدی جا سکیں گی، ڈیوٹی پر مامور گاڑیاں پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی، نئی الیکٹرک وہیکل پالیسی کا اعلان جلد متوقع ہے۔نئے پیٹرول پمپس کیلئے این او سی کی منظوری الیکٹرک چارجنگ یونٹ لگانے سے مشروط ہے، چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کیلئے گرین انرجی کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں نئی الیکٹرک وہیکل پالیسی جلد متعارف کرائی جائے گی، این او سی لینے والے نئے 170 پیٹرول پمپس پر الیکٹرک چارجنگ یونٹس کی تنصیب لازمی قرار دی گئی ہے۔
سرکاری محکموں میں پیٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کی خریداری پر پابندی کا فیصلہ ` صرف الیکٹرک یا ہائبرڈ گاڑیاں خریدی جا سکیں گی

ٹیگز:
سرکاری
