کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان حکومت نے صوبے میں دفعہ 144 کے تحت اسلحے کی نمائش موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پانچ سے زائد افراد کے اجتماع سمیت دیگر پابندیاں عائد کر دیں۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری محکمہ داخلہ بلوچستان محمد حمزہ شفقات کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق بلوچستان حکومت نے 31 جنوری تک صوبے میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری اسلحے کی نمائش گاڑیوں کے کالے شیشے غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل چلانے پانچ یا پانچ سے زائد افراد کے اجتماع دھرنے جلسے جلوسوں اور ماسک مفلر یا کسی دوسری اشیا سے منہ ڈھانپنے پر پابندی عائد کر دی ہے اعلامیہ کے مطابق ان تمام پولیس لیویز اور ایف سی کے اہلکاروں کو پابندی کے اطلاق پر عمل درامد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ڈپٹی کمشنرز کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ روزانہ کی بنیادوں پر پابندی کے حوالے سے رپورٹنگ کو یقینی بنائیں گے اعلامیہ کے مطابق پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے
بلوچستان حکومت نے صوبے میں دفعہ 144 کے تحت اسلحے کی نمائش موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پانچ سے زائد افراد کے اجتماع سمیت دیگر پابندیاں عائد کر دیں

