کراچی(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنماء حافظ خلیل احمد سارنگزئی کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وزیراعلی بلوچستان چیف اف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کے اعزاز میں گزشتہ شب پر تکلف عشائیہ عشائیہ میں جمیعت علمائے اسلام کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری مسلم لیگ ن بلوچستان کے رکن وصوبائی وزیر میر عاصم کرد گیلو سردار زادہ میر ظفراللہ خان ساسولی میر عبدالنبی زہری ایڈوکیٹ علاؤالدین زہری میر محمد اقبال زہری سمیت مختلف سیاسی سماجی اور قبائلی شخصیات شریک تھے حافظ خلیل احمد سارنگزئی نے مہمانوں کی تواضع روایتی اور مختلف قسم کے انواع اقسام کے کھانوں سے کی اس سے پہلے سارنگزئی ہاؤس پہنچنے پر چیف اف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری کا والہانہ انداز میں خیر مقدم کیاگیا حافظ خلیل احمد کے چھوٹی بیٹی نے نواب زہری کو پھولوں کا گلدستہ پیش کی اس نشست میں نواب ثنا اللہ خان زہری مولانا عبدالغفور حیدری میر عاصم کرد گیلو کے درمیان ملکی سیاست بلوچستان کے حالات سمیت دیگر مختلف موضوعات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
نواب ثنا اللہ خان زہری کے اعزاز میں حافظ خلیل احمد سارنگزئی کی جانب سے پر تکلف عشائیہ

ٹیگز:
نواب ثنا اللہ
