کوئٹہ( ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے جس آزاد ریاست کا خواب دیکھا تھا ہم آج اسی ملک میں سانس لے رہے ہیں اقبال نے ہمیں خودی، بیداری شعور اور استقلال کا پیغام دیا ان کی فکر آج بھی زندہ ہے اور نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے اقبال نے یہ سبق دیا کہ کوئی قوم تعلیم اور عمل کے بغیر ترقی نہیں کرسکتی اور اگر آج ہم ان کے فلسفے پر عمل کریں تو پاکستان کو ترقی و استحکام کی نئی بلندیوں تک پہنچا سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کوئٹہ میں یومِ اقبال کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب اور طالبات کے ساتھ انٹرایکشن سیشن کے دوران کیا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یونیورسٹیوں کا دورہ میرے لیے باعثِ مسرت ہے کیونکہ جامعات قوم کی فکری تربیت اور ترقی کا محور ہیں میں بطور وزیر اعلیٰ چاہتا ہوں کہ بلوچستان کی ہر بیٹی اعلیٰ تعلیم حاصل کرے اور ملک و قوم کے لیے قابلِ فخر کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے جس خواب کی تعبیر کے لیے قوم کو جگایا، 1947 سے لے کر آج تک اس خواب کو کمزور کرنے کے لیے مختلف سازشیں کی گئیں کبھی دہشت گردی کے ذریعے کبھی پروپیگنڈہ اور فتنہ انگیزی کے ذریعے کبھی مذہبی منافرت اور کبھی لسانی بنیادوں پر پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی مگر پاکستانی عوام نے ہمیشہ دشمن کے عزائم ناکام بنائے اور دہشت گردی کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں تعلیمی ترقی کے لئے عملی اقدامات کر رہے ہیں ہم نے حکومت سنبھالی تو تنخواہوں کے لئے اساتذہ سڑکوں پر احتجاج کررہے تھے ہم نے بلوچستان کے طالب علموں کے لیے دنیا کی دو سو جامعات کے دروزے کھولے، انہوں نے اعلان کیا کہ سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کی لائبریری میں کتابوں کی فراہمی کے لیے ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے
ڈاکٹر علامہ اقبال کی فکر آج بھی زندہ ہے اور نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے میر سرفراز بگٹی

ٹیگز:
سرفراز بگٹی
