نوشکی(ڈیلی گرین گوادر)نوشکی ڈبل روڈ پر پولیس کی سنیپ چیکنگ کے دوران نامعلوم حملہ آوروں نے پولیس اہلکاروں پر ہینڈ گرنیڈ حملہ کردیا۔ حملے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
نوشکی ڈبل روڈ پر پولیس پر ہینڈ گرنیڈ حملہ، 5 اہلکاروں سمیت 8 افراد زخمی

ٹیگز:
نوشکی
