کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے گرائی کوری میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں کی جانب سے سنیپر اور فائرنگ کے حملے میں ایک افسر شہید اور ایک سپاہی زخمی ہو گیا۔ سرکاری ذرائع کے مطابق حملے میں پاک فوج کے میجر ربنواز شدید زخمی ہو گئے تھے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے، جبکہ سپاہی اسداللہ کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
آواران میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ، میجر شہید، سپاہی زخمی

