ڈیرہ بگٹی(یو این اے ) ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک خاتون بشری بی بی جاں بحق ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق بشری بی بی اپنے گھر میں پانی کی موٹر چلا رہی تھیں کہ اچانک انہیں زور دار کرنٹ لگا جس کے باعث وہ بے ہوش ہو گئیں۔اہل خانہ کی جانب سے فوری طور پر انہیں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں کے مطابق وہ راستے میں ہی دم توڑ چکی تھیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں افسوس کی فضا پھیل گئی۔
سوئی میں کرنٹ لگنے سے خاتون جاں بحق

