اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی صدر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نوابزادہ خالد مگسی نے کہا ہے کہ سردار اختر مینگل اور حکومت کے درمیان مذاکرات کے لئے کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہیں، سردار اختر مینگل سے درخواست ہے کہ وہ اپنا دھرنا ختم کریں، ریاست کا نظام چلنا رہناچاہیے اور چلتا رہے گا۔ یہ بات انہوں نے رکن صوبائی اسمبلی صادق سنجرانی‘ سینیٹر دنیش کمار‘ نصیب اللہ بازئی اور دیگر کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔نوابزادہ خالد مگسی نے کہا کہ نظام کو چلانے کیلئے اسٹیٹ کی مجبوریاں ہوتی ہے ریاست نے لکیر کھنچنی ہوتی ہے ریاست اپنا کام کرتی اور اسے کرنا چاہیے سیاستدانوں کو بھی ایک دائرے کے اندر راہ کر کام کرنا چاہیے ریاست کا احترام سب پر لازم ہے۔انہوں نے کہا کہ سردار اختر مینگل ہمارے بھائی اور معزز ہیں بلوچستان کی صورتحال پر سردار اختر مینگل سے بات کی ہے پارٹی رہنما ملنے بھی گئے ہیں ان سے درخواست ہے کہ اپنا دھرنا ختم کریں، انہوں نے کہا کہ حکومت اور اختر مینگل کے درمیان ٹیبل ٹاک کرانے کیلئے ہم تیار ہیں‘ریاست کو کارروائی پر مجبور نہ کیا جائے‘ ریاست مجبوراً کام کرنا پڑتا ہے سردار اختر مینگل ضد کے بجائے مذاکرات پر آئیں‘ بہترین حل مذاکرات ہی ہیں۔ بی اے پی کے مرکزی صدر نے کہا کہ سردار اختر مینگل سے اپیل ہے کہ دھرنا ختم کریں شاہرائیں کھول کر عوام کی تکالیف ختم کریں ریاست کا نظام چلتا رہنا چاہیے اور وہ چلتا رہیگا گرفتاری نظام کے تحت ہوتی ہے رہائی روڈ کو بند کرنے سے نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کامیاب ہے یا ناکام اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہتا موجود ہ صورتحال میں راستہ تلاش کرکے حل نکالنے کی کوشش کرنی چاہیے
حکومت اور اختر مینگل کے درمیان ٹیبل ٹاک کرانے کیلئے ہم تیار ہیں،نوابزادہ خالد مگسی

ٹیگز:
نوابزادہ خالد مگسی
