کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ میں صحت اور تعلیم کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان نے بلوچستان کے پہلے ڈینٹل کالج “کوئٹہ کالج آف ڈینٹسٹری (کیو سی ڈی) کا افتتاح کر دیا۔یہ ادارہ حکومت بلوچستان اور پاک فوج کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے، جو ایک سال سے بھی کم عرصے میں تعمیر اور فعال کیا گیا۔ کالج جدید سہولیات سے آراستہ ہے اور طلبا کو دانتوں کی تعلیم و تربیت کے لیے بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کرے گا۔ابتدائی طور پر 50 طلبا پر مشتمل پہلے بیچ کا انتخاب کیا گیا ہے، اور کلاسز کا باقاعدہ آغاز 14 اپریل 2025 سے ہوگا۔ افتتاحی تقریب میں اعلی عسکری و سول حکام سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔
کور کمانڈر کوئٹہ کا بلوچستان کے پہلے ڈینٹل کالج کا افتتاح

ٹیگز:
کور کمانڈر کوئٹہ
