پشین(ڈیلی گرین گوادر) پشین کے علاقے منزرئی بازار کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک افغان شہری کو قتل کر دیا۔ لیویز حکام کے مطابق مقتول کو گیارہ گولیاں لگی ہیں، جس کے بعد وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ایس ایچ او علیزئی تھانہ نے بتایا کہ مقتول کی شناخت رحمت اللہ کے نام سے ہوئی ہے، جو افغانستان کا رہائشی تھا۔ جائے وقوعہ سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے، جسے قتل کے واقعے سے جوڑا جا رہا ہے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مزید معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جا سکے۔
پشین،مسلح افراد کی فائرنگ سے افغان شہری جاں بحق

ٹیگز:
پشین
