بارکھان (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جنھیں شناخت کیلئے مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر بارکھان نے بتایاکہ بارکھان کے علاقے رکھنی میں مہمہ صمند خان گوجی ندی میں تین نامعلوم افراد کی لاشوں کی اطلاع پر لیویز اور انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر جائے وقوعہ سے تینوں لاشیں اپنی تحویل میں لے لیں جنھیں شناخت کے لئے قریبی ہسپتال رکھنی منتقل کیا گیا۔
بارکھان کے علاقے سے تین افراد کی لاشیں برآمد

ٹیگز:
بارکھان
